Введение в اجازت طلبی کے آداب و احکام
اسلام نے محاسن اور اس کی اعلیٰ ترین خوبیوں میں سے سماجی اور معاشرتی آداب اور احکام بھی ہیں' جس کی وجہ سے ہر چھوٹے بڑے کے حقوق محفوظ اور ا ن کی حرمت' تقدس اور شخصیت کا احترام باقی ہے اور ہر شخص اپنے دائرہ عمل میں آزاد اور مطمئن ہے' ان سماجی احکامات میں سے '' استئذان'' گھروں میں داخل ہون ے اور کسی سے ملاقات کرنے کے لیے '' اجازت'' طلب کرنا '' شریعت اسلامیہ کا خ اص حکم اور ادب ہے۔ اس معاملہ میں بڑے‘ چھوٹے‘ علماء اور جہلاء‘ سلاطین اور رعایا‘ ماں اور باپ‘ والدین اور اولاد‘ بالغ ونابالغ‘ مردوخواتین اور محرم ونامحرم سب برابر ہیں۔ مصنف نے بڑی تحقیقی نظر سے کتاب وسنت کے جامع احکامات کی ایسی دل نشین تشریح فرمائی ہے کہ یہ اہم ترین مسئلہ بخوبی واضح ہو کر ہر عالم وجاہل کے لیے آ سان اور عام فہم ہو گیا ہے۔ میں پیش کیا گیا ہے اور اس ک ی فصل اول میں استئذان کی تعریف اور انواع اقسام کو بیان کیا گیا ہے۔ دوسری فصل میں اجازت طلبی کے احکامات کو بیان کیا گیا ہے اور اوقات خا صہ اور ان کی تخصیص کی وجوہ کو بیان کیا گیا ہے ۔ یہ کتاب’’ اجازت طلبی کے احکام ومسائل ‘‘ ڈاکٹر عبد الرب نواب الدین کی م رتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آ پ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نو ازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا ).
Читать ещё