اللہ تعالیٰ کے کلام کے بعد نبیﷺ کا مبارک کلام ہے۔ حدیث یعنی حضور اقدسﷺ کا قول یا فعل یا حال یا تقریر یعنی حضورِ اقدس نے کچھ ارشاد فرمایا ہو یا حضور اقدسﷺ نے کوئی فعل کیا ہو یا حضورﷺ سے کسی حال میں پائے گئے ہوں یا نبیﷺ کے سامنے کسی بھی صحابی نے کچھ کہا ی ا کوئی فعل کیا ہو اور نبیﷺ نے سکوت فرمایا ہو۔ یہ وہ کلام ہے جس میں مشغول رہنے والا اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مقرب اور بارگاہ رسالت میں مقبول ہوتا ہے' اگر خلوص کے جذبہ کے ساتھ ہو۔وہ شخ وحدیث جیسی سعادت مل جائے' ل وگوں نے حدیث شریف کی خدمت خلوصِ نیت اور صدق دل کے ساتھ کی ہے تو اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنے کرم سے ایسا نوازا ہے کہ ابد تک اُن کو حیات جاوداں عطا کر دی ہے جیسا کہ امام بخاری ومسلم وغیرہم۔۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص حدیث کے موضوع پر مشتمل ہے اس کتاب کا نام مسند حمید ی ہے اور مسند حدیث کی اس ک تاب کو کہتے ہیں جس میں احادیث کو موضوعات اور ابواب کی بجائے ہر صحابی مع اسناد جمع کر دی گئی ہوں اور دوسرا لفظ حمیدی ہے ج و کہ مصنف کا تخلص ہے اس لیے اس کتا ب کا نام مسند حمیدی رکھا گیا ہے۔اس کتا ب میں 1360 احادیث ہیں' جن میں سرے اکثر مرفوع روایات ہیں اور صحابہ وتابع ین کے کچھ آثار بھی منقول ہیں۔یہ کتاب اصلاً عربی زبان میں ہے جس کا اس کتاب میں سلیس اور با محاورہ ترجمہ کیا گیا ہے۔ متخری ج لد‘صفحہ اور حدیث کا نمبر و غیرہ۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب'' مسند حمیدی '' امام الائمہ ابی بکر عبد اللہ بن زبیر بن عیسی ح میدی کی تالیف کردہ ہے اور اس کا اردو ترجمہ ابو حمزہ مفتی ظفر جبار چشت ی نے کیا ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں' اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نو ازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا ).
Читать ещё