Введение в صحیح آداب و اخلاق
اللہ تبارک وتعالیٰ نے مسلمانوں کو ایک بڑی دولت اور نعمت سے نوازا ہے ، جو پورے دین کو جامع اور اس کی تبلیغ کا بہترین ذریعہ ہے۔ وہ نعمت اور دولت اخلاق آداب ہے، ہمارے نبی حضرت محمد رسول اللہﷺ اخل مح ترمہ سیدہ عائشہ عنہا فرماتی ہیں، ”آپﷺ کے اخلاق کا نمونہ قرآن کریم ہے“ ۔ آپﷺ نے اپنے ہر قول وفعل سے ثابت کیا کہ آپﷺ دنیا میں اخلاقِ حسنہ کی تکمیل کے لیے تشریف لائے، چنانچہ ارشاد ہے: ”بعثت لاتتم مکارم الاخلاق“ یعنی ”میں (رسول اللہ ﷺ) اخلاق حسنہ کی تکمیل کے واسطے بھیجا گیا ہوں“ ۔ پس جس نے جس قدر آپﷺ کی تعلیمات سے فائدہ اٹھاکر اپنے اخلاق کو بہتر ب نایا اسی قدر آپﷺ کے دربار میں اس کو بلند مرتبہ ملا، صحیح بخاری کتاب ا لادب میں ہے، ”ان خیارکم احسن منکم اخلاقا“ یعنی ”تم میں سب سے اچھا وہ ہے جس کے اخلاق سب سے اچھے ہوں۔ حضورﷺ کی ساری زندگی اخلاقِ حسنہ سے عبارت تھی، قرآن کریم نے خود گوا ہی دی ”انک لعلی خلق عظیم“ یعنی ”بلاشبہ آپﷺ اخلاق کے بڑے مرتبہ پر فائز ہیں“۔ آپ ﷺ لوگوں کوبھی ہمیشہ اچھے اخلاق کی تلقین کرتے آپ کے اس اندازِ ترب یت کےبارے میں حضرت انس کہتے ہیں۔ رایتہ یامر بمکارم الاخلاق(صحیح مسلم :6362) میں نے آپ کو دیکھا کہ آپ لو گوں کو عمدہ اخلاق کی تعلیم دیتے ہیں۔ زیرتبصرہ کتاب'' صحیح آداب واخلاق'' محدث العصر علامہ ناصر الدین البا نی کی کتب سے ماخوذ اخلاق وآداب اسلامی کے موضوع پر مجموعہ احادیث بع نوان '' صحیح الآداب والأخلاق'' کا اردو ترجمہ ہے اس کتاب میں احادیث نبو یہ کے ذخیرے میں سے وہ احادیث وسنن جمع کی ہیں جوہمارے سامنے پیغمبر اسلام ﷺ کےاخلاق کریمہ پر روشنی ڈالتی ہیں تاکہ ہرمسلمان انہیں پڑھ کر نبی کریم ﷺ کے اخلاق وش مائل کی روشنی میں اپنی عادات واعمال کی اصلاح کر سکے ۔کتاب میں مذکوری احادیث وسنن کے جمع وانتخاب کے سلسلے میں فاضل مصنف نے علامہ ناصر الدین البانی کی تحقیقات وتخریجات پر اعتماد کی ا ہےاور صرف معتبر ومستند احادیث ہی کو اس کتاب میں شامل کیا ہے تاکہ قا رئین بلا کھٹکے ان نصوص شرعیہ پر عمل پیرا ہوسکیں او ر ان کی صحت واستنا د کے متعلق کسی کے ذہن میں کوئی شبہ نہ رہے ۔ نیز متون احادیث کی تشریح میں اکابر علمائے امت کےاقوال وشروح کو بھی کتاب کی زینت بنایاگیا ہے ۔اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے ۔(آمین) (م۔ا).
Читать ещё