Введение в سب سے پہلے
اوائل’’اوّل‘‘ کی جمع ہے، اوّل عربی زبان کا لفظ ہے جس کا معنی’’ پہلا‘‘ ہ ے۔ یہ لفظ قرآن مجید میں مختلف انداز کے ساتھ تقریباً89 مرتبہ استعمال ہو ا ہے۔ ہمارے معاشرے میں ایسے شخص کو بڑی عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے جو اوّ ل(پہلی) پوزیشن حاصل کرتا ہے۔ اور یقینا ہر ایک کے نصیب میں یہ چیز نہیں ہوتی۔ آج ہمارے والدین کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ ہماری اولاد سے پہل پوزیشن حاصل کرے اس کے لیے وہ سکول، ہوم ٹیوشن اور ہر ممکن تگ و دو کرت ے ہیں۔ ہم دنیاوی امتحانات کی فکر میں ساری ساری رات تیاری میں گزار دیتے ہیں اور یہ بھول گئے ہیں کہ خالق کائنات نے بھی ایک یوم الحساب مقرر کیا ہے ۔ جس دن حقیقی عدل و انصاف کی بناء پر کامیابی اور ناکامی کا فیصلہ ہوگا ، کامیاب ہونے والے کےلیے دائمی جنت کا سرٹیفکیٹ ہو گا اور کانام ہونے و الے کو جہنم سے دو چار ہونا پڑے گا۔ زیر تبصرہ کتاب '' سب سے پہلے '' امام ابوبکر احمد بن عمروبن ابی عاصم شی بانی میں فاضل مصنف نے کتب حدیث وسیرت وتاریخ وتفسیر کی روشنی دنیا میں سب سے پہلے وقوع پذیر ہون ے والے واقعات ہوا اور کس نے کیا ۔جیسے سب سے پہلے اللہ میں اللہ ک ے لیے کس نے تیر چلایا؟ ، سب سے پہلے اسلام کس نے قبول کیا ؟، سب سے پہلے صلیب کس شخص نے بنائی، سب سے پہلے جنت میں کون داخل ہوگا ؟ ، سب سے پہلے مدینہ منورہ کون تشریف لایا؟ وغیرہ ۔ فاضل مصنف نےکتاب کا حصہ بنایا ہے یعنی حو کام کسی حوالے سے سب سے پہلے ہوا ہے ۔ اپنے موضوع پر یہ بڑی دلچسپ کتاب ہے ۔فضیلۃ الشیخ ابو صالح سلیمان نور ستانی نے اس کتاب کو عربی سے اردو قالب میں ڈھالا ہے ۔اورنوید احمد ربا نی صاحب نے نے کتاب ہذاپر شیخ محمد بن ناصر عجمی کی تحقیق سے استفادہ کر تے ہوئے تحقیق وتخریج کا اہتمام مگر جامع تعارف تحریر کرنےکے سا تھ ساتھ کتاب میں موجود احادیث پر سوالات بناکر کتاب کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے ۔(م۔ا).
Читать ещё