Введение в بستان المحدثین
اللہ تعالیٰ نے بنی نوع انسان کی رہنمائی کے لیے روز اول سے ہر دو می اُ س دور کی ضرورت کے مطابق انبیاء کا سلسلہ قائم کیا اور ہر نبی کو کو ئی کتاب یا صحیفہ عطا کیا ' اس نبوت کے سلسلے کی آخری کڑی جناب حضور کریم ﷺ ہیں جنہیں قرآن وحدیث جیسی عظیم کتب سے نوازا گیا اور پھر اس کی حفاظت محمدیﷺ قیامت تک کے لیے تھی اس لیے اس کی حفاظت نہایت اہم اور ضروری تھی۔ محمدیہ کے علماء پر عائد کر دیا کہ وہ اس کی حفاظت اور اس کے پھیلاؤ کا باعث بنیں اور اس پر علمائے ا مت نے بہت سی تصانیف لکھیں۔ زیرِ تبصرہ کتاب میں ان کتب کا تذکرہ ہے جو خاص حدیث کے موضوع پر لکھی مصنفین کا اجمالی تعارف بھی دیا گیا ہے تا کہ اس نام کی کتب سے عوام الناس بہر ور ہو سکیں۔ یہ کتاب اصلاً فارسی میں ہے جس کے کئی عربی اور اردو تراجم بھی ہوئے ہ یں ۔ اس کتاب میں جو کہ اردو ترجمہ ہے میں لفظی ترجمہ نہیں ہے بلکہ محاورہ ا ردو کے موافق جس کی وجہ سے متن الفاظ کی تقدیم وتاخیر ہے۔ اور پہلے نسخوں میں موجود نقائص کو حد الامکان درست کرنے کی کوشش کی گ ئی ہے‘ مشکل الفاظ یا محدثین واہل فقہ کی اصطلاحوں کو حاشیہ میں بیان کی ا گیا ہے ۔ یہ کتاب’’ بستان المحدثین ‘‘ شاہ عبد العزیز محدث دہلوی کی مرتب کردہ ہے ۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی اور کتب بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نو ازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا ).
Читать ещё