Введение в الفرق بین الفرق
اسلام امن وسلامتی اور باہمی اخوت ومحبت کا دین ہے۔انسانی جان ومال ا ور عزت وآبرو کا تحفظ اسلامی شریعت کے اہم ترین مقاصد اور اولین فرائض م یں سے ہے۔کسی انسان کی جان لینا، اس کا ناحق خون بہانا اور اسے اذیت دین ا شرعا حرام ہے ۔کسی مسلمان کے خلاف ہتھیار اٹھانا ایک سنگین جرم ہے اور اس کی سزاجہن م ہے۔ عصر حاضر میں مسلم حکمرانوں اور مسلم معاشروں کے افراد کے خلاف ہتھیا ر اٹھانے ، اغوا برائے تاوان، خود کش دھماکوں'قتل وغارت گری'فرقوں کے ظے ظے ور اور دیگر جرائم نے ایک خطرناک فتنے کی صورت اختیار کر لی ہے۔اور افس وس کی بات یہ ہے کہ یہ سارے جرائم اسلام اور جہاد کے نام پر کئے جارہے ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب میں مصنف نے مخالف فرقوں کے ابطال پر مستند کتاب اور اس کے علاوہ اور بھی کتب تحریر کی ہیں۔ فرقوں اور ان کے عقائد کا جامعیت کے ساتھ بیان کیا ہے اور ان کا رد بھی پیش کیا ہے۔ اس کتاب میں پانچ ابواب ہیں‘ ہر باب میں آگے فصول بھی ہیں۔اور کتاب اپن ے موضوع پر نہایت جامعیت کا مرقع ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ اور شاندار ہے۔ ہر باب کے آخر میں حواشی کا تذکرہ بھی ہے۔ یہ کتاب’’ الفرق بین الفرق ‘‘ ابو منصور عبد القاہربن طاہر بن محمدالبغد ادی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نو ازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا ).
Читать ещё